12 دسمبر، 2015، 4:36 PM

آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 3ہزار 400 وہابی دہشت گرد ہلاک

آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 3ہزار 400 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 3ہزار 400 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ اس دوران 488 فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی  فوج نے کہا ہے کہ وہابی  دہشت گردوں کے خلاف جاری  آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 3ہزار 400 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ اس دوران 488 فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو ڈیڑھ برس مکمل ہوگیا اس دوران کئی اہداف حاصل کرلئے گئے، وہابی دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، تہواروں اور سماجی تقریبات کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بعد پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کیا، آپریشن کے آخری مرحلے میں پاک افغان سرحدی علاقے کو دہشت گردوں سے صاف کیا جارہا ہے۔ اب تک ملک بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 13 ہزار 200 آپریشن کئے گئے۔ ان کارروائیوں میں 3 ہزار 400 دہشت گرد ہلاک جب کہ 21 ہزار 193 کو گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ دہشت گردوں کی 837 محفوظ پناہ گاہیں بھی تباہ کی گئیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے مجموعی طور پر 488 اہلکارہلاک ہوئے جب کہ ایک ہزار 914 اہلکار زخمی ہوئے، اس کے علاوہ ملک بھر میں قائم 11 فوجی عدالتوں میں 142 مقدمات بھیجے گئے جن میں سے 55 پر فیصلے سنائے جاچکے جب کہ 87 زیر سماعت ہیں، ان مقدمات میں 31 دہشت گردوں کو سزائیں سنائی جاچکی ہے۔

News ID 1860257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha